عوامی نیشنل پارٹی شہر میں جاری آپریشن کی بھر پور حمایت کرتی ہے ہم آرمی چیف کے شہر سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری کھنے کے عزم کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب

بدھ 3 اگست 2016 22:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کہا ہے کہ خدمت کے جذبے سے سرشار ورکر پیدا کرکے سیاسی قوتیں معاشرے کی خدمت کرہی ہیں سیاسی ورکر کی نشانی ہوتی ہے کہ وہ اجتماعی مسائل کے حل کے لیے سرگرداں ہوتا ہے اپنی ذات سے بالاتر ہوکر سوچنے والے افراد موجودہ وقت میں ناپید ہوچکے ہیں ایسے وقت میں نادر خان جیسے سیاسی ورکر کی وفات کسی بڑے نقصان سے کم نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈھی مظفر آباد کالونی میں پارٹی کے دیرینہ ورکر نادر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ نادر خان مرحوم باچا خان بابا کے سچے پیروکار تھے پارٹی کے لیے ان کی خدمات ناقابل فرامو ش ہے ان قربانیوں کو جتنا سراہا جائے کم ہے پارٹی کے ساتھیوں کے لیے ان کے لیے تعزیتی ریفرنس منعقد کرنا ان کی خدمات کا اعتراف ہے نادر خان کی وفات پارٹی کے لیے بہت اہم نقصان ہے انہوں نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شہر کی سیاسی حقیقت ہے سخت ترین حالات کا سامنا کرکے اب پارٹی کو پہلے سے کہیں زیادہ فعال کرچکے ہیں بڑے عوامی اجتماعات کے بجائے کراچی بھر میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور لوگ جوق در جوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شہر میں جاری آپریشن کی بھر پور حمایت کرتی ہے ہم آرمی چیف کے شہر سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری کھنے کے عزم کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ شہر کو ہر قسم کے اسلحہ سے پاک کیا جائے اور ٹارگٹ کلرز ،بھتہ خوروں اور چائنا کٹنگ کرنے والوں سے شہر کو مکمل طور پاک کیا جائے،اس موقع پر پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات حمید اﷲ خٹک،ضلعی صدر سعید خان اور جنرل سیکریٹری احسان اﷲ خان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :