رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے پاکستان کے مایہ ناز لیجنڈ ری کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کی ہسپتال جاکرعیادت
بدھ 3 اگست 2016 22:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے بدھ کومقامی اسپتال جاکر پاکستان کے مایہ ناز لیجنڈری کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کی عیادت کی اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے حنیف محمد کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
انہوں نے ڈاکٹرز اور اسپتال کے عملے سے حنیف محمد کے علاج و معالجہ کے متعلق تفصیلات معلوم کیں اور زور دیا کہ حنیف محمد کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاورق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لٹل ماسٹر حنیف محمد پاکستان کا سرمایہ ہیں اور انہوں نے کرکٹ میں ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ حنیف محمد کے علاج و معالجہ پر پہلے حکومتی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث ان کی طبیعت روز بروز بگڑتی رہی ۔
انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کا نام روشن کرنے والے اور ملک کو دنیا میں پہچان دلانے والے پاکستانیوں کی قدر کی جائے اور انہیں وہ مقام دیاجائے جو ان کا حق ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ پاکستان کا نام روشن کرنے والوں کو ان کے برے وقت میں یاد رکھے اور ان کی ہرممکن مدد و معاونت کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.