رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان کے مایہ ناز لیجنڈ ری کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کی اسپتال جاکرعیادت کی
بدھ 3 اگست 2016 22:29
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے آج مقامی اسپتال جاکر پاکستان کے مایہ ناز لیجنڈری کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کی عیادت کی اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے حنیف محمد کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
انہوں نے ڈاکٹرز اور اسپتال کے عملے سے حنیف محمد کے علاج و معالجہ کے متعلق تفصیلات معلوم کیں اور زور دیا کہ حنیف محمد کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاورق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لٹل ماسٹر حنیف محمد پاکستان کا سرمایہ ہیں اور انہوں نے کرکٹ میں ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ حنیف محمد کے علاج و معالجہ پر پہلے حکومتی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث ان کی طبیعت روز بروز بگڑتی رہی ۔
انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کا نام روشن کرنے والے اور ملک کو دنیا میں پہچان دلانے والے پاکستانیوں کی قدر کی جائے اور انہیں وہ مقام دیاجائے جو ان کا حق ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ پاکستان کا نام روشن کرنے والوں کو ان کے برے وقت میں یاد رکھے اور ان کی ہرممکن مدد و معاونت کرے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.