گدھے نے نایاب نسل کی مرغی کو ہلاک کردیا، گدھے اور مالک کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست

تھانہ سٹی رائے ونڈ میں دی جانے والی تحریری درخواست میں مرغی کی مالیت 14ہزار روپے لکھی گئی ،ادائیگی پر صلح کرا دی گئی

بدھ 3 اگست 2016 22:29

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) گدھے نے نایاب نسل کی مرغی کو ہلاک کردیا، گدھے اور اس کے مالک کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ سٹی رائے ونڈ میں تحریری درخواست دیدی گئی، مرغی کی مالیت 14ہزار روپے لکھی گئی ،اپنی نوعیت کے انوکھے اور دلچسپ مقدمہ کی درخواست پر پویس چکراگئی ،اعلیٰ افسروں کی ہدایت پر میڈیا کو خبر ہونے سے پہلے معاملہ نمٹانے کی ہدایت پر گدھے کے مالک کو گدھے سمیت گرفتار کرکے فوری صلح کروائی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کوٹ فضل آباد کے رہائشی ظفر کی مرغی ہاہردانہ دنکا چن رہی تھی کہ ہمسائیہ ادریس کے گدھے نے اچانک مرغی پر دانتوں سے حملہ کر دیا جس سے مرغی شدید زخمی ہوگئی بعدازاں قریبی ویٹرنری ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔مرغی کے مالک ظفرنے بتایا کہ اس کی مرغی نایاب نسل کی تھی اوراسکی پرورش بڑے ناز وپیار سے کی جارہی تھی۔ تھانہ سٹی کی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گدھے کے مالک کو گرفتار کرلیا جس پر معزین علاقہ نے مالک کو ہلاک ہونے والی مرغی کی رقم کی ادائیگی کے بعدصلح کروادی۔

متعلقہ عنوان :