گو جرہ، ٹیچر کا میٹر ک کے طالب علم پر تشدد ،کان کاپردہ پھاڑ ڈالا

بدھ 3 اگست 2016 22:24

گو جرہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء ) ٹیچر کا میٹر ک کے طالب علم پر تشدد ،طالب علم کے کان کاپردہ پھاڑ ڈالا ۔ معلوم ہوا ہے کہ محلہ نئی منڈی کا طالب علم محمد عظیم گارڈن ٹاون جھنگ روڈ پرقائم نجی کالج علا مہ اقبال کالج اینڈ سکول میں میٹرک کا طا لب علم ہے جو اپنی کلاس میں بیٹھا بچو ں کے ساتھ خو ش گپیو ں میں مصروف تھا کہ اچانک سکول ٹیچر رمضا ن مو قع پر آ گیا اور آ تے ہی عظم پر تھپڑو ں ، گھنسوں کی بارش کردی جس کے نتیجہ میں طالب علم عظیم کے کان کا پردہ زخمی ہو گیا اور اس کے کان سے خوب بہنا شروع ہوگیا مگر استاد نے اسے مزید تشدد کا نشا نہ بنا ڈا لا۔

(جاری ہے)

بچے نے فوری طور پر اپنے گھر آ کر بتایا تو اس کے والدین اسے گورنمنٹ آ ئی کم جنرل ہسپتال لے گئے جہا ں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے ، طالب علم عظیم نے مقامی صحا فیو ں کو بتا یا کہ تین ما ہ قبل بھی سکول ٹیچر کے تشدد سے میری انگلی ٹوٹ گئی تھی ۔ بچے کے والدین نے تھا نہ سٹی پولیس کو واقع کے بارے میں آ گا ہ کردیا ہے جو مصروف کا رروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :