پشاور،پی ڈی اے کارنگ روڈ پر غیر قانونی ہورڈنگ بورڈ زکے خلاف گرینڈ آپریشن

100سے زائدہورڈنگ بورڈ اکھاڑ کر ضبط کرلئے گئے،دوسرے مرحلے میں جی ٹی روڈ پر آپریشن ہوگا،ڈاکٹرشاہد کریم

بدھ 3 اگست 2016 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے احکامات کی روشنی میں پشاورشہر میں غیرقانونی ہورڈنگ /ایڈورٹائزنگ بورڈز کے خلاف پشاورڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی اے) نے گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزآپریشن کے پہلے روزپشاورکے علاقہ رنگ روڈ پرپی ڈی اے کے ڈائریکٹراسٹیٹ منیجمنٹ ڈاکٹرشاہد کریم کی نگرانی میں پی ڈی اے کے خصوصی سکوارڈ نے 100سے زائد ہورڈنگ بورڈ کو اکھاڑ کر ضبط کرلیا جوکہ مختلف افراد کی طرف سے غیر قانونی طورپر لگائے گئے تھے۔ ڈائریکٹرجنرل پی ڈی اے کے مطابق غیر قانونی ہورڈنگ بورڈ زکے خلاف گرینڈ آپریشن پورے شہر میں شروع کیا گیا ہے رنگ روڈ کے بعد جی ٹی روڈ پر بھی غیر قانونی ہورڈنگ بورڈز کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :