وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امین زادہ آفریدی کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 3 اگست 2016 22:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سابق آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف فاٹا امین زادہ آفریدی کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے بدھ کے روز جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دُعا کی کہ اﷲ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق سے نوازے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :