میاں چنوں،آسمانی بجلی گرنے اور تیز بارش کے باعث رائس مل کی چھت گر گئی،3 افراد زخمی

بدھ 3 اگست 2016 22:04

میاں چنوں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) آسمانی بجلی گرنے اور تیز بارش کے باعث رائس مل کی چھت گر گئی،تین افراد زخمی،ریسکیو1122نے فسٹ ایڈ کے بعد زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں شفٹ کردیا،تفصیلات کے مطابق میاں چنو ں کے علاقہ جنڈیالی بنگلہ روڈ پر آسمانی بجلی گرنے اور تیز بارش کے باعث طاہر رائس مل کی چھت گر گئی،جسکے نتیجہ میں تین افراد محمد عامر،راشدصدیق اور محمد طارق کو فسٹ ایڈ کے بعد ٹی ایچ کیوہسپتال میاں چنوں شفٹ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :