سول سوسائٹی کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف مال روڈ پر احتجاج

بدھ 3 اگست 2016 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) سول سوسائٹی کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف مال روڈ پر احتجاج‘پنجاب حکومت اور پو لیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز مال روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے افراد کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی تشویشناک صورتحال ہے دوسری جانب قانون نافذ کر نے والے ادارے اغوا کی بڑھتی وارداتوں کی وجوہات اور ان جرائم میں ملوث افراد کا سراغ لگانے میں قاصر ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے مستقبل کو روندے والے درندہ صفت افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔