لاہور ہائیکورٹ نے سابق شوہر سے فراڈ کرنے والی خاتون اور اس کی والدہ کی ضمانت منظور کرلی

بدھ 3 اگست 2016 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے والدہ اور بھائی کے ساتھ مل کر سابق شوہر سے فراڈ کرنے والی خاتون اور اس کی والدہ کی ضمانت منظور کرلی جبکہ خاتون کے بھائی کی ضمانت مسترد کردی، ضماعت مسترد ہونے پر ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔ عدالت کے روبرو آسیہ بی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ اس کے آسٹریلیا میں مقیم بیٹے طیب رحمان نے انعم ظفر سے انٹرنیٹ پر شادی کی۔

(جاری ہے)

جس پر لڑکی کی والدہ تنویر اختر اور بھائی وحید ظفر نے گھر خریدنے کیلئے 77لاکھ 95 ہزار روپے اور 10 تولہ زیورات لئے، جس کے بعد لڑکی نے طلاق لے لی اور اب رقم واپسی سے انکار کردیا ہے۔ عدالت سے رجوع کرنے پر لڑکی کے گھر والوں نے 10 لاکھ روپیا ور تین تولہ سونا واپس کردیاعبوری ضمانت کے بعد بقایا رقم واپس کرنے سے انکار کردیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد انعم ظفر اور تنویر اختر کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جبکہ ملزم وحید ظفر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

متعلقہ عنوان :