Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی ملاقات

توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے دن رات کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں ،ملک میں توانائی منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب

بدھ 3 اگست 2016 21:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بدھ کو وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی،جس میں توانائی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے دن رات کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں اور پاکستان میں توانائی منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ 2017ء کے اختتام تک کئی ایک منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ اضافی بجلی حاصل ہوگی اوروزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا کریں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات