جشن آزادی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گئے،کمشنر راولپنڈی

بدھ 3 اگست 2016 21:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء)کمشنر راولپنڈی عظمت محمود نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر مکمل فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے جلد ٹریفک پلان مرتب کیا جائے اورٹریفک کے مرتب کردہ پلان پر عمل درآمد یقینی بنا یا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کی کسی کو ہر گز اجازت نہ ہوگی اس پر زیر و ٹالرونس ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کو روکنے کے لیے سی ٹی او کی سر براہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور اس کے علاوہ پولیس موبائیل بھی اپنے فرائض سرانجام دے گی ۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں یوم آزادی کی تقریبات کے انتظامات اورسکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔

(جاری ہے)

آر پی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ ، ڈی سی او طلعت محمود گوندل ، ایڈیشنل کمشنر طارق محمو دسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گو ندل نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ٹیچنگ ہسپتالوں کی ڈاکٹر ز کی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ انکی حاضری یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑیں ۔ انہوں نے کہاکہ سکولوں میں یوم آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد ہونگے انکی سکیورٹی بھی یقینی بنائی جائیں ۔ انہوں کہا کہ یو م آزادی کے موقع پر ریلیوں کے لیے مرتب کردہ رو ٹس کے علاوہ ریلی نکالنے کی اجازت نہ ہو گی اور یوم آزادی کے حوالے سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات جلد مکمل کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ یو م آزادی کے موقع پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کو ئی ورح رعایت نہ بر تی جائے گی اور کسی بھی اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کو روکوانے کے لیے شہری تعاون فراہم کریں کیونکہ ون ویلنگ کیوجہ بہت سے نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔