آئیسکو میں نئے میٹر کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف بن گیا

کمپنی کے شوروم میں میٹر سٹاک نہ ہونے کے باعث صارفین آئیسکو دفاتر کے چکر لگا لگا کر خوار ہوگئے

بدھ 3 اگست 2016 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 اگست ۔2016ء)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو ) میں نئے میٹر کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف بن گیا، کمپنی کے شوروم میں میٹر سٹاک نہ ہونے کے باعث صارفین آئیسکو دفاتر کے چکر لگا لگا کر خوار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ملک میں کام کرنے والی ڈسکوز میں رکوری کے لحاظ سے آئیسکو کی پوزیشن سیٹ اچھی ہے لیکن صارفین کے مسائل حل کرنے میں مسلسل ناکامی کا شکار ہے، ذرائع کے مطابق آئیسکو کے پاس سٹور میں کوئی بھی میٹر موجود نہیں ہے اور وہ اپنی ضروریات کے مطابق دیگر ڈسکوز سے تر ہوتی ہے، حالانکہ نئے میٹر خریدنہ آئیسکو حکام کی اپنی ذمہ داری ہے کے وہ کسی اور ڈسکوز پر اعتصاد کرے، ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی میں بنایا گیا کمپلین سینٹر بھی روزانہ سیکڑوں شکایات موصول کرنا ہے کہ ان کو آئیسکو کی جانب سے میٹر کے حصول میں مسائل کا سامنا ہے، وزارت کے ذرائع مطابق آئیسکو کو کئی مرتبہ اس بارے آگاہ کیا ہے کہ وہ عوامی مسائل کو مذاطر دکھتے ہوئے نئے میٹروں کا سٹاک اپنی سٹور میں رکھیں لیکن ان کے تو سر سے بوں تک نہیں رینگتی اور خواب غفلت میں کوئے ہوئے ہیں نام نہ بتانے کی بنیاد پر ایک معارف نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔

(جاری ہے)

3 اگست ۔2016ء کو بتایا ہے کہ مجھے تقریباً 2ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن تاحال نئے میٹر کا حصول ایک خواب لگتا ہے، کیونکہ میں چکر لگا لگا تھک گیا ہو اس حوالے سے آن لائن آئیسکو حکام سے رابطہ کیا لیکن ان کی جانب سے سب روکے کی رپورٹ آئی ہے، آئیسکو حکام کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی مجھ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ایسی کوئی صورت حال نہیں ہے کہ صارفین کو اتنا انتظار کرنا پڑے۔