لکی مروت،ضلعی انتظامیہ کی یوم آزادی تزک و احتشام کے ساتھ منانے کیلئے تیاریاں مکمل

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد بختیار خان کی زیر صدارت اجلاس

بدھ 3 اگست 2016 21:38

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 اگست ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے یوم آزادی تزک و احتشام کے ساتھ منانے کے لئے تیاریاں مکمل کرلیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد بختیار خان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی افسرخان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرلکی انور کمال برکی،ایجنسی سپورٹس آفیسر نور اللہ وزیر، اے ڈی او سپورٹس ایجوکیشن نثار محمد خان غزنی خیل، پولیٹیکل نائب تحصیلداردمساز خان، کے پی او (ایجوکیشن زنانہ)خمد اللہ جان اور پاک آرمی کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں یوم آزادی شایان شان انداز اور ملی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کے حوالے سے فٹ بال اور والی بال ٹورنامنٹ کے انعقاد سمیت میرا تھن ریس اور نیزہ بازی کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے جس میں فرنٹیئر ریجن کے قبائلی علاقے سے بھی کھلاڑی شرکت کریں گے پرچم کشائی لیفٹنٹ عدنان شہید سپورٹس کمپلیکس تاجہ زئی میں ہوگی جبکہ آزادی کیک بھی کاٹا جائے گا سکول کے طلبہ ملی نغمے، تقریریں، مارچ پاسٹ اور ٹیبلو پیش کریں گے اس کے علاوہ طلبہ کے مابین رسہ کشی کا مقابلہ بھی ہوگا ڈپٹی کمشنر محمد بختیار خان نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش اور ولولے سے مناتی ہیں14اگست کو شاندار تقریبات کا انعقاد کرکے یہ ثابت کریں گے کہ ہم دنیا کی کسی قوم سے پیچھے نہیں اور اپنے ہر دلعزیز مادر وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پوری طرح متحد اور پر عزم ہیں