ڈاکٹر بشیر اللہ خان نے کمشنر آئی آر (زون1-) لارج ٹیکس پیئر یونٹ اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا

بدھ 3 اگست 2016 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 اگست ۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے گریڈ 20کے ان لینڈ ریونیو آفیسر ڈاکٹر بشیر اللہ خان نے کمشنر آئی آر (زون1-) لارج ٹیکس پیئر یونٹ اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا اس سے قبل ڈاکٹر بشیر اللہ خان چیف ایف بی آر اور ڈی جی انویسٹی گیشن اور ا نٹیلی جنس رہ چکے ہیں، اس طرح طریڈ 17اور 16کے چار سپریڈنٹ ریٹائر ہو گئے، ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20کے ان لینڈ ریونیو آفیسر ڈاکٹر بشیر اللہ خان نے کمشنر آئی آر زون ون لارج ٹیکس پیئر یونٹ کا چارج سنھبال لیا ہے،اس طرح محکم کسٹم کے گریڈ 17اور 16کے 4سپرینڈنٹ مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے، افسران میں وسیم احمد، زاہد ارشاد چیمہ، سید محمد شاہد اور شاہد نور ملک شامل ہیں، گریڈ 18کے ان لینڈ ریونیو آفیسر نوید حسن نے ڈپٹی کمشنر آئی آر کا چارج جھوڑ کر سکینڈ سیکریٹری آئی آر پالیسی ایف بی آر کا چارج سنبھال لیا ہے۔

(وقار)

متعلقہ عنوان :