لاہور، دو بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام ،اہل علاقہ نے دو مبینہ کار سوار اغوا کار پکڑ لئے

بدھ 3 اگست 2016 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 اگست ۔2016ء) فیروزپور روڈ کے علاقہ لیاقت آباد کے اہل علاقہ نے دو بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مبینہ کار سوار اغوا کار پکڑ لئے۔ اہل علاقہ نے اس واردات پر پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مبینہ اغوا کاروں کی گاڑی پر پتھراؤ کیا اور اس کے شیشے توڑ ڈالے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر میں بچوں کے اغوا کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں جبکہ ہماری پولیس سو رہی ہے اور اب تک شہر میں بیشتر وارداتیں عوام نے ناکام بنا کر اغوا کاروں کو پولیس کے حوالے کیا ہے۔

مظاہرین کے مطابق دونوں کار سوار اغوا کاروں نے وہاں سے گزرنے والے دو بچوں کو زبردستی کار میں ڈالنے کی کوشش کی تو بچوں نے شور مچا دیا جس پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے دونوں اغوا کاروں کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ گاڑی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گاڑی ایلیٹ فورس کے انسپکٹر کی ملکیت ہے اس میں کون لوگ سوار تھے اس بات کا پتہ چلایا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :