بچوں کے اغواء کے حالیہ واقعات خطر ناک اضافہ پنجاب کے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ، چوہدری عاطف

بدھ 3 اگست 2016 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری عاطف نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے حکمرانوں نے عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے ، بچوں کے اغواء کے حالیہ واقعات خطر ناک اضافہ پنجاب کے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ، انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی اور چھوٹے بچوں کے اغواء کے واقعات نے غریب عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے شہباز شریف کو بچوں کے اغواء کے واقعات کو روکنے کے لئے کوئی عملی اقداما ت نہیں اٹھا رہے جس کی وجہ سے پورے شہر میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے پولیس خامو ش تماشائی بنی ہوئی ہے اغواء کے واقعات کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کیے جائے اور بچوں کو اغواء کرنے میں ملوث ملزمان کو سخت سزائیں دینے کے لئے فوری قانون سازی کی جائے حکومت کی نا اہلی اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے غریب عوام کا سکھ اور چین چھین لیا ہے اور عوام کا جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنایا جائے تا کہ عوام سکھ کا سانس لے

متعلقہ عنوان :