Live Updates

پی ٹی آئی بھرپو ر جوش و خروش سے جشن آزادی منائے گی،عمرخیام

بدھ 3 اگست 2016 21:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر پنجاب کے آرگنائزر عمرخیام نے چئیرمین سیکرٹیریٹ میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ پی ٹی آئی بھرپو ر جوش و خروش سے جشن آزادی منائے گی اور چودہ اگست کو پارٹی آفس میں پروقار تقریب منعقد کی جائے گی امریکہ کے غلام حکمرانوں نے پاکستانی عوام کو بد ترین غلامی پر مجبور کر دیا ہے اور پاکستان کو امریکہ اور آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا ہے ،تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ،پی ٹی آئی کے کارکنان ملک کی خاطر قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گے حکمرانوں کو قوم اور ملک کی نہیں اپنے ذاتی مفادات عزیز ہے ،انہیں صرف اپنے اقتدار کی پڑی ہوئی ہے پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہے ،وقت آ گیا ہے کہ ہم حقیقی آزادی حاصل کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہو اور کرپٹ اور بد دیانت حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے عمران خان کا ساتھ دیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :