جرمنی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کااسلام سے کوئی تعلق نہیں:ڈاکٹر ر اغب نعیمی

دین حنیف امن وسلامتی کامذہب ہے،دہشتگردی کی تمام صورتیں حرام اورقابل مذمت ہیں:ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

بدھ 3 اگست 2016 21:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 اگست ۔2016ء) معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ جرمنی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کااسلام سے کوئی تعلق نہیں۔دین حنیف امن وسلامتی کامذہب ہے،دہشتگردی کی تمام صورتیں حرام اورقابل مذمت ہیں۔اسلامی تعلیمات انسانی ہمددری ومساوات پرمبنی ہیں۔

جرمنی وفرانس میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کوبنیاد بناکر مسلمانوں تنقیددرست نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں جرمنی سے آئے ہوئے جماعت علماء اہل سنت جرمنی کے صدرمولانا محمداشرف چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علامہ راغب نعیمی نے انہیں جامعہ نعیمیہ کے نئے تعلیمی،فلاحی تعمیراتی منصوبوں پربتایا اور آئندہ کے تعلیمی اہداف بارے آگاہی دی۔

(جاری ہے)

مولانا محمداشرف چودھری نے کہاکہ جامعہ نعیمیہ اوراس سے منسلک مدارس مساجداورآئمہ وخطباء دنیا میں دین حنیف کے پرچارمیں اہم کرداراداکررہے ہیں۔دنیا میں ترقی کے منازل طے کرنے اوراقوام پر غلبہ پانے کارازعسکری اورتعلیمی میدان میں مضبوطی میں ہے۔جامعہ نعیمیہ سے تعلیم حاصل کرنیوالے ہزاروں علماء،مفتیان اورمشائخ اشاعت دین کیلئے قابل قدرخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ اسلام کے پیروکارامن کے علمبرداراورانسانی حقوق کے حقیقی سفیرہیں

متعلقہ عنوان :