محکمہ لائیوسٹاک میں 99ڈاکٹرز کی گریڈ18میں ترقی

بدھ 3 اگست 2016 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء ) محکمہ لائیوسٹاک میں گریڈ17سے 18اور 16سے17گریڈ کے افسران کی ترقی کے لیے ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کاانعقاد ہواجس میں مجموئی طو ر پر 102ویٹرنری ڈاکٹرز اور آفس سپرنٹنڈٹس کی ترقی کے کیسز منظورکئے گئے۔ نسیم صادق سیکرٹری لائیو سٹاک نے تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک کے افسران/اہلکاران اپنے فرائض منصبی کے لیے شب وروزمحنت کررہے ہیں۔

شہبازشریف وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر محکمہ لائیوسٹاک کے عملے کی ترقی کو اولین ترجیحات میں شامل کیاجارہاہے اورمحکمہ لائیوسٹاک اپنے عملے کی پرموشن میں تمام محکموں سے آگے نکل چکاہے۔ تفصیل کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف اینیمل ہیلتھ کے 82ویٹرنری ڈاکٹرز کی گریڈ18میں بطور سینئرویٹرنری آفیسرز ڈائریکٹوریٹ آف پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ،ڈائریکٹوریٹ آف ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ ، LPRIبہادرنگرکے 17ویٹرنری ڈاکٹرز گریڈ18میں بطورسینئرویٹرنری آفیسرزکو ترقی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح 3آفس اسسٹنٹ ڈائریکٹرجنرل (توسیع)آفس، پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ اورVRIکے 3آفس اسسٹنٹس کو گریڈ 17میں بطورسپرنٹنڈنٹ پرموٹ کیاگیاہے اس کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ آف ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے 3سینئرکلرکس کو گریڈ16میں بطوراسسٹنٹ ترقی دی گئی ہے۔ نسیم صادق سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہاکہ جوں جوں محکمہ کے افسران واہلکاران اس سیکٹر کی ترقی کے لیے جانفشانی سے کام کریں گے محکمہ اس سے بڑھ کر ان کی ترقی اوردیگرسہولیات کی فراہمی کویقینی بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :