ڈیرہ غازی خان ٗ خاتون نے ہسپتال کی جھاڑیوں میں بچے کو جنم دیدیا

بدھ 3 اگست 2016 21:13

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) ڈاکٹروں کی غفلت سے خاتون نے ہسپتال کے باہر جھاڑیوں میں بچے کو جنم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق چٹ سرکانی کے رہائشی محنت کش خادم حسن اپنی بیوی کی طبیعت خراب ہونے پر اسے ڈیرہ غازی خان کے میٹرنٹی ہسپتال لے آیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے پرائیویٹ لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے کیلئے کہا۔

(جاری ہے)

خادم حسن نے بتایا کہ میں نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ میں باہر سے ٹیسٹ کرانے کا متحمل نہیں ہوسکتا تاہم ڈاکٹروں نے پھر بھی ٹیسٹ کرانے کے لئے زبردستی ہسپتال نکال دیا جس پر میری بیوی کی حالت غیر ہو گئی اور اس نے ہسپتال کے باہر جھاڑیوں میں بچے کو جنم دیدیا۔ اس سلسلہ میں جب ایم ایس موسی ٰکلیم سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس بارے انکوائری کرا رہا ہوں جو بھی قصور وار ہوا اس کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :