سٹیٹ بینک کے گیٹ پر ڈاکوؤں نے شہری کو گولی مار دی ٗ رقم لوٹ کر فرار ہو گئے

بدھ 3 اگست 2016 21:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) فیصل آبا د کے پوش علاقے میں ڈاکوؤں نے سٹیٹ بینک کے گیٹ پر شہری کو گولی مار دی اور رقم لیکر فرار ہو گئے ٗ واقعہ کے بعد شہری کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا اطلاعات کے مطابق کے مطابق فیصل آباد میں سٹیٹ بینک سے پیسے نکلوا کر باہر آنے والے شہری آصف کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا اور مزاحمت پر گولی مار کر پیسوں سے بھرا بیگ لے کر فرا ر ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقتول فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کا رہائشی تھا اور منی ایکسچینجرکا کام کرتا تھا واقعہ کے بعد شہری کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :