حافظ آباد،بھون کلاں کے قریب 50سالہ شخص نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا

بدھ 3 اگست 2016 21:04

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) بھون کلاں کے قریب 50سالہ شخص نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ببن بخاری حافظ آباد کا رہائشی غلام رسول ولد محمد لطیف انصاری بھوں کلاں کے قریب نہر میں پاؤں دھونے لگا تو اچانک وہ پھسل کر نہر میں جا گرا اور ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

دیہاتیوں نے تگ و دو کرکے اسکی نعش کو نہر سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :