اسلام آباد ہائیکورٹ نے جناح سپر میں سی ڈی اے انکوائری دفتر کو فروخت کرنے کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کر لیا

بدھ 3 اگست 2016 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جناح سپر میں سی ڈی اے انکوائری دفتر کو فروخت کرنے کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے انصاف ویلفیئر بورڈ کی جانب سے دائر انٹرکورٹ اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل اسلم خاکی نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے نے جناح سپر میں انکوائری دفتر کے پلاٹ کو غیر قانونی طریقے سے فروخت کیا اور اڑھائی ارب روپے کا دو ہزار گز کا پلاٹ صرف 66کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا۔

سی ڈی اے کے وکیل محمد نذیر جواد نے دلائل دیئے کہ جناج سپر کمرشل علاقہ ہے اور وہاں پر کمرشل سرگرمیاں ہوتی ہیں، انکوائری دفتر کو کمرشل علاقہ سے رہائشی علاقے میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انصاف ویلفیئر بورڈ کی قبل ازیں بھی عدالت نے درخواست خارج کر دی تھی۔ عدالت انٹر کورٹ اپیل پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔