جرمنی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کااسلام سے کوئی تعلق نہیں،دین حنیف امن وسلامتی کامذہب ہے،دہشتگردی کی تمام صورتیں حرام اورقابل مذمت ہیں ‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ‘ڈاکٹر ر اغب نعیمی کی علماء سے گفتگو
بدھ 3 اگست 2016 20:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ جرمنی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کااسلام سے کوئی تعلق نہیں ،دین حنیف امن وسلامتی کامذہب ہے،دہشتگردی کی تمام صورتیں حرام اورقابل مذمت ہیں ،اسلامی تعلیمات انسانی ہمددری ومساوات پرمبنی ہیں ،جرمنی وفرانس میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کوبنیاد بناکر مسلمانوں تنقیددرست نہیں ہے۔
وہ بدھ کو جامعہ نعیمیہ میں جرمنی سے آئے ہوئے جماعت علماء اہل سنت جرمنی کے صدرمولانا محمداشرف چودھری سے گفتگو کر رہے تھے۔۔اس موقع پر علامہ راغب نعیمی نے انہیں جامعہ نعیمیہ کے نئے تعلیمی،فلاحی تعمیراتی منصوبوں پربتایا اور آئندہ کے تعلیمی اہداف بارے آگاہی دی۔(جاری ہے)
مولانا محمداشرف چودھری نے کہاکہ جامعہ نعیمیہ اوراس سے منسلک مدارس مساجداورآئمہ وخطباء دنیا میں دین حنیف کے پرچارمیں اہم کرداراداکررہے ہیں۔
دنیا میں ترقی کے منازل طے کرنے اوراقوام پر غلبہ پانے کارازعسکری اورتعلیمی میدان میں مضبوطی میں ہے۔جامعہ نعیمیہ سے تعلیم حاصل کرنیوالے ہزاروں علماء،مفتیان اورمشائخ اشاعت دین کیلئے قابل قدرخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ اسلام کے پیروکارامن کے علمبرداراورانسانی حقوق کے حقیقی سفیرہیں۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.