پیپلز پارٹی نے ملک میں پاک ترک سکولوں کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے متعلق قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا

پاک ترک سکولوں کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ان سکولوں میں پڑھنے والے طلباء اور ان کے والدین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ،وزیر خارجہ اس حوالے سے ایوان کو آگاہ کر یں،توجہ دلاؤ نوٹس

بدھ 3 اگست 2016 20:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں پاک ترک سکولوں کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے متعلق قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں توجہ دلاؤ نو ٹس جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی بیلم حسنین ،ڈاکٹر عذرا فضل ،سید غلام مصطفی شاہ ،محمد ایاز سومرواور آفتاب شہبان میرانی نے قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں پاک ترک سکولوں کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے متعلق قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں توجہ دلاؤ نو ٹس جمع کروا دیا،توضہ دلا? نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کام کر نے والے پاک ترک سکولوں کے مسقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ان سکولوں میں پڑھنے والے طلباء اور ان کے والدین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ،وزیر خارجہ اس حوالے سے ایوان کو آگاہ کر یں۔