پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشنکی جانب سے سکندر میندھرو م وزیرصحت بننے پرمبارک باد پیش کرتے ہیں

پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشنسول ہسپتال کراچی یونٹ کے صدر عبدالسلیم ، عبداﷲ ہنگور و دیگر کا بیان

بدھ 3 اگست 2016 20:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء)پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) سول ہسپتال کراچی یونٹ کے صدر عبدالسلیم ، عبداﷲ ہنگوروسینئر نائب صدر،محمد فہیم خان نائب صدر، افتخار احمد بابوجنرل سیکرٹیری، عمران بیگ ڈپٹی جنر ل سیکرٹیری، عبدالرؤف جوائنٹ سیکرٹیری، آفتاب عالم فناس سیکرٹیری، محمد عمران محمودانفارمیشن سیکر ٹیری، بسم اﷲ خان آفس سیکرٹیری ،ا کی طرف سے سکندر میندھرو وزیر صحت بننے پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ وزیر صحت سکندر میندھرو آگیا ہے اب امید کی جا سکتی ہے کہ محکمہ صحت میں پیرا میڈیکل ،ملازمین کا جائز مسئلے مسائل اور مطالبات کو حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

افتخار احمد بابونے کہا کہ کافی عرصے سے پیرا میڈیکل ملازمین کا کوئی کام نہیں ہورہا تھا اور نہ ہی انکے جائز مطالبات حل ہورہے تھے اب جبکہ غریبوں کا ہمدرد وزیر صحت سکندر میندھرو آ گئے ہیں امید کی جاسکتی ہے کہ غریب پیرا میڈیکل ملازمین کے جائز مطالبات و مسائل حل کیئے جائینگے۔مرکزی صدر نے کہا کہ نئے محکمہ صحت کی بہتر ی کیلئے پر امید کام کریں گے۔