سابق مشیرڈاکٹرعبدالقیوم سومرو کو نئی حکومت میں بھی شامل کیا جائے،طارق مدنی

بدھ 3 اگست 2016 20:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء)پاکستان امن کونسل (پی اے سی) کے چیئرمین طارق محمود مدنی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر و مذہبی امور و سینیٹر عبدالقیوم سومرو کو بھی نئی حکومت میں شامل کریں سابق مشیر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے فرقہ وا را نہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جو کوششیں کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور ان کی ان کوششوں کے تسلسل کا جاری رہنا فرقہ وارانہ ہم آہنگی و مذہبی رواداری کے لئے نہا یت نا گز یر ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علما ء کرام اور مشائخ عظام نے سابق مشیر مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کے ساتھ مل کر فرقہ وارانہ دہشت گردی کی رو ک تھام کے لئے جو کام کئے تھے اس کے نتیجے میں صوبے میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کا تا حال کوئی بڑا واقع رونما نہیں ہوا چنانچہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سینیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کو جلد از جلد نئی حکومت میں شامل کر کے انہیں مذہبی امور یا پھر داخلہ کا قلمدان سونپا جائے انہوں نے کہا کہ جو حالیہ مذہبی مشیر ہیں ان سے علماء کرام اور مشا ئخ عظام نا وا قف ہیں اور نہ ہی نئے مشیر مذہبی امور نے ابھی تک علما ء کرام اور مشائخ عظام سے کوئی رابطہ کیا ہے جس کی وجہ سے لگتا ہے کہ نئے مشیر مذہبی امور عوامی آدمی نہیں ہیں، جبکہ سابق مشیر مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو ایک خالصتاً عوامی آدمی ہیں اور سابق سندھ حکومت میں ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو ہی ایک ایسے مشیر تھے جو تمام سیا سی و مذہبی جماعتوں اور علماء کرام اور مشائخ عظام سے ہمیشہ رابطے میں رہتے تھے اور ان کے ان ہی رابطوں کی وجہ سے علماء کرام اور مشائخ عظام پیپلز پارٹی اور اس کی سندھ حکو مت کے قریب آرہے تھے تاہم اب یہ سلسلہ نئی حکومت کے قیام کے بعد سے ٹوٹ چکاہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کونسل گزشتہ کافی سالوں سے فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لئے کام کررہی ہے اور مسلسل کرتی رہے گی اور اس کو کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑھتا تاہم سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداﷲ شاہ کے بعد سینیٹر عبدالقیوم سومرو نے فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خلاف علماء کرام اور مشائخ عظام کو متحد کیا ہے اور وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی و مذ ہبی رواداری پر بہت دلی جمی کے سا تھ کا م کررہے تھے اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور مشائخ عظام کو ساتھ لیکر چل رہے تھے اور وقت کا تقاضہ ہے کہ سندھ حکومت کو صوبے کے وسیع تر مفاد میں ا یک بار پھر سینیٹر عبدالقیوم سومرو کی خد ما ت حا صل کرنا چاہئے۔