عوام کی منتخب حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے بہت جلد تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن جائیں گے

مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں بلال اعجاز شفیع

بدھ 3 اگست 2016 20:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں بلال اعجاز شفیع نے ملک میں ہنگامے پبا کرنے کے منصوبوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اﷲ کے مد د اور کرم کے ساتھ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 2018 کے عام انتخابات تک وزرات عظمی پر متمکن رہ کر سیاسی مخالفین کے سینے پر مونگ دلتے رہیں گے عوام کی منتخب حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے بہت جلد تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن جائیں گے پاکستان میں امن کا استحکام دشمنوں کی نگاہوں میں کھٹک رہا ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں مستقل امن ہو ، عوام خوشحال اور ملکی معیشت ناقابل تسخیر بنے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ترقی اور معاشی خود انحصاری کی طرف کامیاب پیش قدمی نے پاکستان کو ماضی کی منفی اور انتقام کی سیاست سے نکال کر خوشحالی اور قومی یکجہتی کی شاہراہ پر گامز ن کردیا ہے جو سیاسی مخالفین کی سیاسی موت ثابت ہو رہی ہے اسی لئے مایوس عناصر اپنی غیر جمہوری اور انتشار کی سیاست سے عوام کی خوشحالی، امن اور روزگار کے خاتمے کی سازشیں کر رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں بلال اعجاز شفیع نے بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کے نمائندہ رہنما?ں شیخ محمد سراج، مسعود الرحمن، دلدار حسین چوہدری ، محمد نور دین، مولانا ابوالقاسم ،پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر رہنما?ں حاجی فضل غفور، عبد الحمید بٹ، نور خان اخوندزادہ ، حاجی عبد الرزاق، شفیق الرحمن صابر، ناصر خان نیازی، خلیل بلوچ کے ساتھ ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا کہ کوئی پاکستانی تحریک انصا ف اور عوامی تحریک کے احتجاج کا حصہ نہیں بنے گا اور پاکستان مسلم لیگ(ن) 2018 کے انتخابات میں اپنے انتخابی منشور کی تکمیل کے بعد ایک بار پھر عوام کی عدالت میں سرخرو ہوگی بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کے مسائل کے بارے میں میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا کہ وہ بہت جلدوزیر داخلہ چوہدری نثاری علی خان سے ملاقات کرکے انہیں بنگلہ زبان بولنے والے محب وطن پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے درخواست کریں گے اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی رابطہ کر کے ان سے درخواست کی جائے گی کہ 1999 کی اسمبلی میں میاں اعجاز شفیع مرحوم کی تحریک پر بننے والی خصوصی کمیٹی کی سفارشات عمل درآمد کے لئے احکامات جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :