ملک کا سب بڑا شہر گندگی کا قبرستان بن چکا ہے گندگی کے ڈھیر، بے مہار ٹریفک اور کراچی کی سرخوں شاہراہوں پر کاروباری سرگرمیوں نے اہل کراچی کی زندگیاں اجران کر رکھی ہیں

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجرکی پارٹی رہنما?ں سے بات چیت

بدھ 3 اگست 2016 20:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کر اچی کے بلدیاتی مسائل کی طرف توجہ نہ دینے پر سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے وزیر اعلی کو دوبئی سے پہلے شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، نلدیہ تا?ن، شیر شاہ، میٹروول، ضلع ناظیم آباد نارتھ کراچی ، نیو کراچی سمیت شہر کی بد ترین صورتحال والے علاقون میں جا نا چاہئیے تھا ملک کا سب بڑا شہر گندگی کا قبرستان بن چکا ہے گندگی کے ڈھیر، بے مہار ٹریفک اور کراچی کی سرخوں شاہراہوں پر کاروباری سرگرمیوں نے اہل کراچی کی زندگیاں اجران کر رکھی ہیں، لیکن اس صوبے کی بد قسمتی ہے کہ نئے وزیر اعلی بجائے اس کے کہ کراچی کے کاروباری مراکز میں تجاوزات، سڑکوں پر قبضوں اور ہر دو قدم پر کچرے اور گندگی کی صفائی کے ذمہ داران کی سرزنش کرتے تخت نواب شاہ کی جی حضوری کے لئے دوبئی پہنچ گئے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے پارٹی کے ڈویڑنل صدر منور رضا، جنرل سیکریٹری خواجہ طارق نذیر، ضلعی صدور سلطان بہادر خان، علی عاشق، جنرل سیکریٹری اسلم خٹک، علما مشائخ ونگ کے سید ازہر شاہ ہمدانی، وکلا ونگ کے غلام مصطفی ایڈووکیٹ، صوبائی رہنما صالحین تنولی، سردار نذیر، ڈاکٹر صفدر جاوید،چوہدری اسد، چوہدری آفتاب، حاجی محمد اقبال،چیئرمین رفیق، وقار تنولی، پرویز تنولی طاہر ہنجرا، احسن ورک ، اقبال خاکسار، قاضی زاہد، محمد فاضل عباسی کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صفائی، ٹریفک اور تجاوزات کا جائزہ لینے کے بعد پارٹی کارکنوں کے ساتھ گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ سندھ میں تبدیلی نمائشی ہے ایک مہرہ گھر چلا گیا اور دوسرے کا عوام کے سامنے کردیا گیا ہے لیکن کراچی سمیت سندھ کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی کہیں نظر نہیں آ رہی اہل سندھ کو بلدیاتی مسائل سے نجات کی کوئی امید نہیں اسی لئے سندھ کے عوام وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی طرف دیکھ رہے ہیں علی اکبر گجر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کے بلدیاتی مسائل کی طرف توجہ نہ دی تو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صوبائی قیادت، منتخب بلدیاتی نمائندے اور تنظیمی ذمہ داران شہر قاید میں تبدیلیوں کے لئے اپنے لائحہ عمل کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :