اشتعال انگیز تقریر ، ایم کیو ایم قائد سمیت 20 سے زائد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
بدھ 3 اگست 2016 20:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 25 سے زائد مقدمات کی سماعت 23 اگست تک ملتوی کر دی ، عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد، ڈاکٹر فاروق ستار، رشید گوڈیل، خالد مقبول سمیت 20 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے،بدھ کو انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں اشتعال انگیز تقریر کے 25 سے زائد مقدمات کی سماعت ہوئی، خواجہ اظہار اور قمر منصور عدالت میں پیش ہوئے، رؤف صدیقی اور وسیم اختر کو پیش نہیں کیا جا سکا، عدالت نے پانچ سے زائد مقدمات میں مفرور ملزمان ایم کیو ایم کے قائد ، ڈاکٹر فاروق ستار ، رشید گوڈیل ، خالد مقبول ، سلمان مجاہد سمیت بیس ملزمان کے وارنٹ جاری کردئیے اور پولیس کو ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا، عدالت نے سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.