ملکی معیشت کو پروان چڑھانے کیلئے کالا باغ ڈیم کابننا انتہائی نا گزیر ہے، میاں کامران سیف

بدھ 3 اگست 2016 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہکہ کالاباغ ڈیم وقت کی اہم ضرورت ہے اس کی کی تعمیر کے لئے باہمی اختلافات ختم کئے جائیں۔ملکی انڈسٹری او ر پاکستان کی معیشت کے لئے کالا باغ ڈیم بننا انتہائی نا گزیر ہے۔ کالا باغ کی تعمیر سے ملکی زراعت کو 3.4 ارب ڈالر جبکہ بجلی کی پیداوار سے1.4 ارب ڈالر سالانہ بچت ہو سکتی ہے اور اس کی تعمیر صرف دو سالوں میں مکمل ہو سکتی ہے۔

عالمی برادری میں پاکستان واحد ملک ہے جوانتہائی سازگار اور مفید ڈیم کی تعمیر نہ کرتے ہوئے صرف بجلی کی مد میں سالانہ 196 ارب کا نقصان برداشت کرہا ہے، اس سلسلے میں چئیر مین واپڈا کی واضح دلیل کے ساتھ حمایت بھی خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

میاں کامرا ن سیف نے مزید کہا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے اوپر جو اعتراضات کئے جا رہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ کے قومی مفاد کو بالاتر کرتے ہوئے کالاباغ ڈیم کی تعمیر شروع کی جائے اس طرح پانی کی کمی اور لوڈ شیڈنگ جیسے سنگین مسائل سے نجات ہمشہ کے لیے حاصل کی جا سکتی ہے۔

میاں کامران سیف نے کہا کہ بھاشا ڈیم اور تربیلا ڈیم پر سمجھوتہ ہو سکتا ہے تو کالا باغ ڈیم پر کیاں نہیں ہو سکتا، یہ ایک قومی منصوبہ ہے اور تمام صوبوں کے لئے یکساں فائدہ مند ہے۔ حکومت کی طرف سے بھی کالا باغ ڈیم کی اہمیت کو تسلیم کیا جا چکا ہے ۔ ۔ تمام آبی منصوبوں میں کالا باغ ڈیم ہی وہ واحد منصوبہ ہے جو جلد مکمل ہوجائے گا اور یہ واپڈا کے قابل عمل منصوبوں میں شامل ہے ۔

ملک بھر میں دستیاب آبی وسائل کے بھر پور استعمال سے ہی ملک ترقی کی راہوں میں گامزن ہوگا،کالا باغ ڈیم کی تعمیر تکنیکی نہیں سیاسی مسئلہ ہے اور اسے قومی اتفاق رائے سے ہی حل کیاجانا چاہیے۔اب وقت آ گیا ہے کہ اس منصوبے کے شروع کرنے میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔بجلی گیس کے بعدملک کے پانی کے ذخائر بھی تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔میاں کامران سیف کہا کہ ہر سال سیلاب کی بدترین تباہ کاریاں ہوتی ہیں یہی پانی اگر کالا باغ ڈیم تعمیر کرکے محفوظ کیا جائے تو اس سے سارا سال ڈیڑھ سے 2روپے والی فی یونٹ والی3600میگا واٹ سے زائد سستی بجلی کے ساتھ ساتھ سارا سال زراعت کیلئے دریاؤں میں پانی دستیاب رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ توانائی بحران اور لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا فوری آغاز ملک کے مستقبل کیلئے ازحد ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :