اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایران میں زیر تعلیم طالب علم کے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے کے معاملہ پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے

بدھ 3 اگست 2016 20:00

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3 اگست ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایران میں زیر تعلیم طالب علم کے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے کے معاملہ پر سیکرٹری داخلہ سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لئے اس کے بھائی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 19اپریل کو عمران سجاد اپنے ڈرائیور کے ساتھ اسلام آباد آتے ہوئے لاپتہ ہو گیا۔ مغوی بھائی اپنے ڈرائیور خرم شہزاد سمیت لاپتہ ہے، گاڑی کا بھی سراغ نہیں مل سکا۔ درخواست گزار کے مطابق اس کے مغوی بھائی نے ایران میں گولڈ میڈل کے ساتھ گریجویشن کی، وہ ماسٹرز ڈگری کر رہا تھا اور پی ایچ ڈی کا ارادہ رکھتا تھا۔

متعلقہ عنوان :