مسلم لیگ ن صحت کے شعبہ میں اصلاحات لانے اور غریب عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم کا بیان

بدھ 3 اگست 2016 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء ) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن صحت کے شعبہ میں اصلاحات لانے اور غریب عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

ملک اورمعاشرے کی ترقی کے لئے عوام کا صحت مند ہونا بنیادی شرط ہے کیونکہ ایک صحت مند انسان ہی ذاتی اور معاشرتی ذمہ داریوں کو پورا کرکے ملکی ترقی میں حصہ لے سکتا ہے-تندرست بچے ہی تعلیمی اداروں میں اچھی قابلیت کا مظاہرہ کرسکتے ہیں اور صحت مند مائیں ہی اپنے بچوں کی دیکھ بھال اچھے انداز میں کرنے کے قابل ہوسکتی ہیں- تندرستی ہزار نعمت ہے تو بے جا نہ ہوگا-عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کا اولین فرض ہے لیکن صحت کا معاملہ زیادہ حساس ہوتا ہے کیونکہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے صحت کا ہونا ضروری ہے - اس بنیادی ضرورت کو وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جس ویژن کے ساتھ سمجھا ہے وہ انہی کا طرہ امتیاز ہے -تعلیم کے فروغ کے لئے وزیراعلی محمد شہباز شریف کی کاوشیں اپنی جگہ لیکن صحت کے شعبہ کی جدید خطوط پر ترقی اور عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی وزیراعلی کامشن بن چکا ہے اور وہ دن رات اپنے مشن کی تکمیل میں لگے ہوئے ہیں