چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے کی زیرصدارت دوروزہ ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسرز اور ڈویژنل مکینکل انجینئرز کانفرنس

موسم کی مناسبت سے مسافروں کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے سردیوں کا ٹائم ٹیبل مرتب کیا جائے‘محمد جاوید انور کی ہدایت

بدھ 3 اگست 2016 19:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) )چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور کی زیرصدارت دوروزہ ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسرز اور ڈویژنل مکینکل انجینئرز کانفرنس ریلوے ہیڈکوارٹر آفس لاہور میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد آئندہ ٹائم ٹیبل میں ٹرینوں کے اوقاتِ کار اور سٹیشنوں پر اُن کی پابندی وقت کو یقینی بنانا تھا۔

اس کانفرنس میں پاکستان ریلویز کی تمام ڈویژنوں سے آئے ہوئے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن اور ڈویژنل مکینکل افسران نے اپنی اپنی ڈویژنوں سے متعلقہ تجاویز اور مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ریلوے افسران کو ہدایت کی کہ موسم کی مناسبت سے مسافروں کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے سردیوں کا ٹائم ٹیبل مرتب کیا جائے۔

(جاری ہے)

حکومتِ پاکستان کی طرف سے گزشتہ مالی سال میں جو ریلوے کو ٹارگٹ دیئے گئے الحمدﷲ اُن اہداف کونہ صرف حاصل کیا گیا بلکہ اُن سے زائد محکمہ کوآمدن ہوئی۔اُنہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اسی طرح سخت محنت ، لگن اور دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے حالیہ مالی سال کے اہداف سے کہیں بڑھ کر کماکردکھائیں تاکہ محکمہ کے خسارے میں نہ صرف کمی ہو بلکہ اوور ڈرافٹ بھی کم ہوسکے۔

اجلاس میں ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل لیاقت علی چغتائی، چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ محمود حسن، چیف مارکیٹنگ منیجر عبدالحمید رازی، چیف کمرشل منیجرپسنجر خالد خورشید کنور، چیف مکینکل انجینئرکیرج اینڈ ویگن شاہد عزیزاور چیف انجینئر اوپن لائن بشارت وحیدسمیت ریلوے کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :