لیاقت آباد سے دو مبینہ اغواء کاروں کو پکڑ لیا گیا ، دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے
مبینہ اغواء کاروں کے زیر استعمال گاڑی کو اینٹیں مار مار کر تباہ کر دیا گیا، اہل علاقہ کافیروز روڈ پر پولیس کیخلاف بھی احتجاجی مظاہرہ
بدھ 3 اگست 2016 19:32
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ لیاقت آباد سے دو مبینہ اغواء کاروں کو پکڑ لیا گیا ، مشتعل افراددونوں کی خوب درگت بنانے کے بعد خود تھانے چھوڑ کر آئے جبکہ مبینہ اغواء کاروں کے زیر استعمال گاڑی کو اینٹیں مار مار کر تباہ کر دیا ، اہل علاقہ نے تباہ حال گاڑی کو فیروز روڈ پر رکھ کر پولیس کیخلاف بھی شدید احتجاج کیا ۔
بتایاگیا ہے کہ فیروز پور روڈ سے ملحقہ آبادی لیاقت آباد کے مکینوں نے گزشتہ روز کار سوار دو مبینہ اغواء کاروں کو پکڑ لیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔ اہل علاقہ کے مطابق کار سوار مبینہ طو رپر بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ مبینہ اغواء کاروں سے بچوں کو بیہوش کرنے والا سیرپ بھی ملا ہے ۔(جاری ہے)
اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی جس پر اہل علاقہ نے مبینہ اغواء کاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں خود تھانے چھوڑ کر آئے ۔
مشتعل مظاہرین اغواء کاروں کی کار کو فیروز روڈ پر لے آئے اوراینٹیں مار کر پوری گاڑی کو تباہ کر دیا ۔ مظاہرین نے گاڑی کو سڑک کے درمیان رکھ کر پولیس کے خلاف بھی شدید احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ پورے لاہور میں بچوں کے اغواء کی وارداتیں ہو رہی ہیں جبکہ پولیس سوئی ہوئی ہے ۔ اطلاع کے باوجودپولیس موقع پر نہیں پہنچی ۔بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری ، ٹریفک واردنز اور ڈولفن فورس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل مظاہرین کو انصاف کی یقین دلایا جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.