پشاور، سوزوکی ڈرائیوروں کا ٹریفک پولیس رویئے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پولیس بلاوجہ 600 سے لیکر 5000روپے تک جرمانہ کرتی ہے جو بس سے باہر ہے ،مظاہرین

بدھ 3 اگست 2016 19:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) قمردین گھڑی پل سے بڈھ بیر تک چلنے والی سوزوکیوں کے ڈرائیوروں نے ٹریفک پولیس روئے کیخلاف گزشتہ روزپشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کی قیادت محمدعظیم اور طارق خان کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ وہ کوہاٹ روڈ سے بڈھ بیر تک سوزوکی چلاکر اپنے خاندان والوں کیلئے حلال کی روزی کماتے ہیں لیکن ٹریفک پولیس انہیں بے جاہ تنگ کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پولیس انہیں بلاوجہ 600 سے لیکر 5000روپے تک جرمانہ کرتے ہیں جوکہ انکی بس کی بس سے باہر ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا،آئی جی ناصر درانی اور ایس ایس پی ٹریفک پولیس صادق بلوچ سے ٹریفک پولیس کا روایہ ٹھیک کرنے مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ٹریفک پولیس انکو بے جا تنگ کرنے سے باز نہ آئے تو رینگ روڈ اور اندس ہائی وے کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردینگے ۔

متعلقہ عنوان :