پشاور،جماعت الدعوۃ کا بھارتی وزیر خارجہ راج ناتھ سنگھ کی پاکستان دعوت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بھارتی افواج نے کشمیریوں پر مظالم کے انتہاکردی ہے تین ہفتوں سے وہاں پر کرفیونافذ ہے ،ہمارے حکمران گہرے نیند سوئے ہوئے ہیں،مظاہرین

بدھ 3 اگست 2016 19:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) امیر جماعت دعوۃ حافظ محمد سعید کی کال پر ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاورمیں بھی بھارتی وزیر خارجہ راج ناتھ سنگھ کی پاکستان دعوت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔گزشتہ روزجماعت الدعوۃ کے کارکنان نے فوارہ چوک سے پشاور پریس کلب تک پیدل مارچ کیا ۔جسکی قیادت حاجی محمد اقبال ،غزی انعام اﷲ اور دیگر کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

مطاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ بھارتی سرکار مہلک ہھتیاروں سے کشمیریوں ی نسل کشی کررہاہے جوکہ قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی افواج نے کشمیریوں پر مظالم کے انتہاکردی ہے تین ہفتوں سے وہاں پر کرفیونافذ ہے جبکہ ہمارے حکمران گہرے نیند سوئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے کمشیر میں بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ مطاہرین نے بھارتی وزیر داخلہ کے پاکستان آمد کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف بھارتی سرکار مسلمانوں کاقتل عام کررہے ہیں لیکن دوسری جانب ہمارے حکمران کشمیریوں کے قتل عام کرنے والوں کے سربراہوں کے استقبال کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :