ٹاؤن ون انتظامیہ کا فن لینڈ اور پردہ باغ کے سامنے تجاوزات کے خلاف آپریشن

آپریشن کے دوران سبزی منڈی قا ئم کرنے پر درجنوں ہتھ ریڑھیاں قبضہ میں لیکر توڑ دی گئی

بدھ 3 اگست 2016 19:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء)ٹاؤن ون انتظامیہ نے فن لینڈ اور پردہ باغ کے سامنے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا،آپریشن کے دوران سبزی منڈی قا ئم کرنے پر درجنوں ہتھ ریڑھیاں قبضہ میں لیکر توڑ دی گئی جبکہ 10 من سبزی ضبط کرکے یتیم خانہ کے حوالے کردی گئی -تفصیلات کے مطابق ناظم ٹاؤن زاہدندیم کی خصوصی ہدایت پر شاہی باغ فن لینڈ اور پردہ باغ کے سامنے سبزیوں کی خریدو فروخت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹی او آر مقصود باچا‘ چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر قیصر باچا نے کاروائی کرتے ہوئے درجنوں ہتھ ریڑھیوں کو قبضہ میں لے کر توڑ دی گئییں جبکہ 10من سبزی کو قبضہ میں لیکر یتیم خانہ کے حوالے کردی گئی ۔