کالاشاہ کاکو، برساتی نالہ ڈیک شدیدطغیانی کے سبب بپھرگیا،سیلابی پانی سے سینکڑوں ایکڑ دھان کی فصلوں سمیت درجنوں دیہات زیرآب

بدھ 3 اگست 2016 19:12

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) برساتی نالہ ڈیک شدیدطغیانی کے سبب بپھرگیا۔سیلابی پانی سے سینکڑوں ایکڑ دھان کی فصلوں سمیت درجنوں دیہات زیرآب آگئے ،بعض مقامات پرلوگوں کی نقل مکانی شروع ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برساتی نالہ ڈیک میں شدیدطغیانی کے باعث سیلابی پانی سے کالاشاہ کاکوکے نواحی علاقہ جات موضع جیر،چک نمبر46,48,44,45شامکے،امن پورہ،سلیم کوٹ،لیبرکالونی کالاشاہ کاکوضیاء آباداورڈیرہ ولائت سمیت دیگرنواحی آبادیوں کے علاوہ سینکڑوں ایکڑدھان کی فصلیں زیرآب آگئی ہیں جس سے وسیع پیمانے پرتباہی کے خدشات پائے جارہے جبکہ حکومتی اقدامات کے فقدان کے سبب مکینوں میں انتہائی تشویش کی لہرپائی جارہی ہے۔

دریں اثناء برساتی نالہ ڈیک سے ملحقہ بعض آبادیوں سے کثیرتعدادلوگ نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات کی طرف بھی جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :