انسداد پولیو مہم کے دوران فرائض میں غفلت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، ڈسی سی او حافظ آباد

بدھ 3 اگست 2016 19:12

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر حافظ آباد محمد احمد رجوانہ نے کہا ہے کہ 8تا 10اگست کی انسداد پولیو مہم کے دوران فرائض میں غفلت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ساتھ دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے قومی فرض سمجھ کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں۔

انہوں نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائیندہ ڈاکٹر جنید صولت کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی حکومت اس مہم کے سلسلہ میں تمام ممکنہ وسایل اور افرادی قوت فراہم کرنے کے ساتھ کڑی مانیٹرنگ بھی کرے گی تاکہ سو فی صد تنائج کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے یہ بات ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جسمیں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم شاہین ،ڈی او کوارڈ میڈم مرضیہ حسنین چنگیزی اور مختلف محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم شاہین نے بتایا کہ 8تا 10اگست کی اس خصوصی انسداد پولیو مہم میں ضلع کے 1,93,053چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے 482ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کے لیے 87ایریا انچارج اور 42زونل سپروائزر بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائیندہ ڈاکٹر جنید صولت نے بتایا کہ پورے ملک میں ابتک پولیو کے 13کیس رپورٹ ہو چکے ہیں اور اس موذی مرض کا ممکن خاتمہ اُسی صورت ممکن ہو گا جب تمام محکمے فرض سمجھ کر اس مہم میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :