پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،نایاب نسل کے پرندے شاہین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

بدھ 3 اگست 2016 18:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے ناکہ کھاری چیک پوسٹ(وندر،بلوچستان)کے علاقے میں ایک مسافر کوچ کی چیکنگ کے دوران ایک مسافر سے نایاب قسم کے 4پرندے(شاہین)برآمد کرلئے جو کہ کوئٹہ سے کراچی لائے جارہے تھے تاکہ بعدازاں انہیں بیرون ملک اسمگل کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی اور ملکی قوانین کی رو سے اس طرح کے نایاب نسل کے پرندوں کا شکار ان کی نقل وحمل پر مکمل پابندی ہے،اسی قانون کے تحت پاکستان کوسٹ گارڈز نے ماضی میں بھی اپنی زمہ داری کے علاقے سے 285نایاب نسل کے پرندوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا ہے،اور ان پرندوں کو اپنی تحویل میں لے کر محکمہ وائلڈ لائف کے نمائندوں کی موجودگی میں آزادکیا ہے۔

بعدازاں پاکستان کوسٹ گارڈز کی طرف سے ان نایاب نسل کے پرندوں کو کراچی منتقل کیا گیا اور ہاکس بے ساحل پر آزادکردیا گیا،محکمہ وائلڈلائف کے متعلقہ نمائندگا ن اور میڈیا کی بڑی تعداد بھی اس تقریب میں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :