کوئٹہ، برقی لائنوں کی مرمت ، مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی، کیسکو

بدھ 3 اگست 2016 18:44

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 4اگست کو سریاب گرڈسٹیشن کے سمنگلی ایکسپریس،بی ایم سی اورسریاب 1فیڈروں سے صبح9بجے سے ایک بجے دن تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے عالم خان فیڈرسے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔ زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :