کسی کو انتظامی رٹ چیلنج کرنے کی اجاز ت نہیں دی جائیگی، عظیم کاکڑ

ژوب میں ایف سی لیویز اور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ملکر اقدامات کر رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر ژوب

بدھ 3 اگست 2016 18:37

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء ) ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو انتظامی رٹ چیلنج کرنے کی اجاز ت نہیں دی جائیگی ژوب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں ایف سی لیویز اور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ملکر اقدامات کر رہی ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد جمیل تحصیلدار مہتاب شاہ ایس ایچ او حمید اﷲ رسالدار محمد شاہ مندوخیل ٹریفک سارجنٹ عبدالرشید بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ نے کہا کہ اپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا انشاء اﷲ اب قانون نافذ کرنے والے اداروں ایف سی لیویز اور پولیس ملکرجرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کریگی انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کی مشترکہ کاروئیوں کے نتیجے میں متعدد منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لئے گئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں اے اور بی ایریا کی سوچ کردی گئی ہے جرائم پیشہ عناصر جہاں بھی ہونگے وہاں کاروائی ہو گی ایک بڑے منشیات فروش کے گھر کو مسمار کرنے یا سیل کرنے کے حوالے سے قانونی مشاورت جاری ہے منشیات کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا تھاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف مہم کے دوران درجنوں گاڑیوں کے سیاہ شیشے اتارے گئے گاڑی مالکان سیاہ شیشے رضا کارانہ طور پر اتادیں اور سیاہ شیشوں سے اجتناب کرے اگلے مرحلے میں گاڑی مالکان کے خلاف کاروائی اور بھاری جرمانے عائد کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ بعض عناصر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کو تعصب کا رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں مگر کسی کو اس طرح کی کوشش کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جائیگی اور نہ کسی اہلکار کو کسی کے ساتھ کرنے کی اجازت دینگے کسی کو قانون کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں ایف سی لیویز اور پولیس سب ایک پیج پر ہے ٹریفک کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے دن کے اوقات میں بھاری گاڑیاں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہے گی

متعلقہ عنوان :