پاکپتن، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، بھتیجا اور پولیس کانسٹیبل شدید زخمی

بدھ 3 اگست 2016 18:30

پاکپتن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اس کا بھتیجا اور پولیس کانسٹیبل شدید زخمی۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سلامت پورہ کے رہائشئی محمد اشرف کی بیٹی عذرا بی بی کو اغوا کر لیا گیا۔اس کو پتہ چلا کہ چوک مرے قبولہ کے علاقہ اس کی بیٹی اور اغوا کرنے والے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

محمد اشرف اپنے بھتیجے بلال اور پولیس کے ہمراہ پرائیویٹ گاڑی میں چوک مرے قبولہ آ رہے تھے کہ چک 45-eb کے قریب ڈاکوؤں نے سٹرک پر درخت پھینک کے روکاوٹ کھڑی کر رکھی تھی۔

جب ان گاڑی وہان پنچی تو گاڑی رک گئی ڈاکوؤن ان کو گاڑی سے باہر آنے کو کہا اس دوران فائرنگ کے تبادے سے محمد اشرف اپنے بھتیجا بلال اور ایک پولیس کا سپاہی شدید زخمی ہو گئے جن مقامی ہسپتال سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کیا گیا جہاں محمد اشرف دم توڑ گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :