پاکپتن، ر گردو نواح میں واپڈا کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ
بار بار ٹرپنگ کا سلسلہ جاری شہریوں کی الیکٹرانک اشیاء جل گئیں
بدھ 3 اگست 2016 18:30
پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) پاکپتن اور گردو نواح میں واپڈا کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ کا سلسلہ جاری شہریوں کی الیکٹرانک اشیاء جل گئیں شہر اندھیروں میں ڈوب گیا کاروباری زندگی مفلوج شہری تاجر طلباء سرا پا احتجاج تفصیلات کے مطابق پاکپتن اور گردو نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ20گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس سے سارا دن بجلی نہ ہونے سے تاجروں کا کاروبار بری طرح مفلوج ہو چکا ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے دوکانوں کا ماہانہ کرایہ بمشکل پیٹ کاٹ کر ادا کر رہے ہیں سارا دن بجلی نہیں ہوتی اور جب گھر جائیں تو اندھیروں میں ہی کھانا کھانے پر مجبور ہیں دوسری طرف طلباء و طالبا ت کی پڑھائی میں شدید دشواری کا سامنا ہے طلباء کے والدین کا کہنا ہے کہ بدترین لوڈ شیڈنگ نواز حکومت کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے بجلی نہ ہونے سے لوگ پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ سرکاری محکموں کے ملازمین بغیر تیاری کے دفاتر جانے پر مجبور ہیں جبکہ طویل دورانیہ لوڈ شیڈنگ کا واپڈا حکام کی طرف سے کوئی شیڈول یا اعلانات تک کرنا گوارہ نہ کیا ہے اور نہ شہریوں کو بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجوہات بتائی جارہی ہے جس سے تاجر، شہریوں،اور طلباء میں واپڈا حکام کے خلاف شدید غم، و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے شہری حلقوں نے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف وزیر اعظم پاکستان، وزیر پانی وبجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.