عوامی نیشنل پارٹی کا جامشورو ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس

اے این پی ان تمام غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ،سید عاقل شاہ

بدھ 3 اگست 2016 18:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی قائمقام صدرسید عاقل شاہ نے ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی جانے والی بس کے اندوہناک حادثے پر افسوس اور اس میں خواتین اور بچوں سمیت 12افراد کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات اﷲ تعالیٰ کی جانب سے امتحان ہیں اور انسان کے پاس صبر کے سوا کوئی چارہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ اے این پی ان تمام غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ،اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ،انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :