تعلیم کو کمرشل لائز کرکے ظلم کیا گیا ، تعلیم کی کمی انسان کو پستی کی طرف دھکیلتی ہے،محمد اکرم رضوی

بدھ 3 اگست 2016 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 اگست ۔2016ء) انجمن طلباء اسلام لاہور ڈوثیرن کے ناظم محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ تعلیم کو کمرشل لائز کرکے ظلم کیا گیا ہے۔ تعلیم کی کمی انسان کو پستی کی طرف دھکیلتی ہے۔ تعلیم صرف ملازمت کے حصول کیلئے نہیں بلکہ شعور کیلئے حاصل کرنی چاہیئے۔ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود انسان مقصد حیات کو سمجھنے سے قاصر ہے تو وہ جاہل ہے۔

اسلامی معاشرے کے قیام کیلئے تعلیم و تربیت اولین شرط ہے۔مدینہ نور کی بستی اور رحمتوں کی آماجگاہ ہے۔ کائنات کا امن مدینہ کی بستی سے وابستہ ہے۔ اربوں مسلمانوں کے دل مدینہ کی مٹی کی محبت میں دھڑکتے ہیں۔ مدینہ منورہ خوشبوؤں کا دوست اورعافیت کا گوشہ برکت ہے۔ مدینہ کی صبحیں حیات نو کا پیغام بانٹی ہیں۔

(جاری ہے)

مغرب کی ذہنی غلامی سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کیا ۔ اکرم رضوی نے مزید کہا کہ بھارت ہٹ دھرمی ترک کرکے حقائق کا سامنا کرے۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کروائی جائے ۔عالمی برادری مسئلہ کشمیر کی سنگینی کا احساس کرے کیونکہ تنازعہ کشمیر ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت بن سکتا ہے۔ حکمران بھارت سے تجارت ختم کرکے کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر سخت مئو قف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ مودی کے ساتھ آموں اور ساڑھیوں کے تحائف کا تبادلہ کرنے والے ہمارے حکمران کشمیر یوں کے زخم پر نمک پاشی کررہے ہیں۔امریکہ بھارت اور افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔پاکستان اور افغانستان امن و ترقی کیلئے اختلافات ختم کریں۔

متعلقہ عنوان :