کسی کو قبائلیت یا قومیت کی آڑ میں سر کاری رٹ چیلنج کرنیکی اجازت نہیں دی جایئگی

ڈپٹی کمشنر ژوب عظیم کاکڑ کا اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 3 اگست 2016 17:42

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 اگست ۔2016ء ) کامیاب ضرب عضب کے ثمرات سے ہم مستفید ہو رہے ہیں حساس ادارے ایف سی پولیس اور لیویز ایک پیج پر ہیں علاقے میں جرائم چوریوں ڈکیتیوں اورمنشیات کا قلع قمع کرینگے کسی کو حکومتی رٹ چیلنج کر نے کی اجازت نہیں دے سکتے کسی کو قبائلیت یا قومیت کی آڑ میں سر کاری رٹ چیلنج کرنیکی اجازت نہیں سب کے خلاف بلا امتیاز کا رروائی ہو گی علاقے کا ہر قبیلہ اور قبائلی معتبر ہمارے لیئے قابل احترام ہے مگر جرائم کے خاتمے میں کسی سے رعایت نہیں کرینگے بعض عناصر اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے قبائلیت اور قبائلی مشران کا سہارا لیتے ہیں تمام قبائلی مشران سیاسی پارٹیوں اور سماجی رہنماؤں سے بھر پور تعاون کی توقع ہے سٹریٹ کرائم کا مکمل خاتمہ کرینگے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ژوب عظیم کاکڑ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اسسٹنٹ کمشنر ژوب جمیل احمد رند ڈی ایس پی ایس ایچ او حمید اللہ لیویزرسالدار محمد شاہ خان مندوخیل کے علاوہ پولیس اور لیویز کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشتہاری ملزمان اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں ورنہ ان کے ٹھکانوں تک پیچھا کریں گے منشیات کے اڈوں کو بلڈوز کریں گے یا سیل کریں گے شہر میں زائد المعیاد اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کا رروائی عمل میں لائیں گے مہنگائی کیخلاف ہفتہ وار مہم ہو گی جس کیلئے اے سی ژوب کی سر براہی میں دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی شہر میں ہر قسم کی بھاری لوڈنگ گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے اور ٹریفک کا مسئلہ حل کر نے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں چیئرمین میونسپل کمیٹی اور بازار یونین کے تعاون سے ریڑھیوں کا سلسلہ بھی حل کریں گے جبکہ شہر میں ناجائز تجاوزات کیخلاف کا رروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ کوئی سرکاری آفیسر اپنے پسند نا پسند کی بنیاد پر کا رروائی نہیں کر سکتا قانون سب کیلئے ایک ہے اور قانون کے مطابق ہم سب پابند ہیں کالے شیشوں کیخلاف مہم جاری رہے گی گاڑی مالکان اپنے گاڑیوں کے شیشے صاف کروائیں مہم کے دوسرے مرحلہ میں ان کی گاڑی ضبط کی جائیگی ایف سی اور حساس اداروں کے تعاون کے مشکور ہیں اور ان کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔