Live Updates

پنجاب اسمبلی، تحریک انصاف نے3 اور ق لیگ نے ایک تحریک التواء جمع کرا دی

بدھ 3 اگست 2016 17:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 اگست ۔2016ء) آج سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے ایک روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے تین اور پاکستان مسلم لیگ(ق) نے ایک تحریک التواکار جمع کروائی پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرواوئی جانے والی تحاریک التواء کار جمع کروائی پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی جانے والی تحاری التوا کار کے محرکین میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، ملک تیمور مسعود اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی عامر سلطان چیمہ شامل ہیں پی ٹی آئی کی خاتون رکن سعدیہ سہیل رانا کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوا کار کا تعلق چلڈرن ہسپتال میں مریضوں کو سہولت کی عدم فراہمی سے ہے ان کا کہنا ہے کہ چلڈرن ہسپتال مریضوں کو سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے ایک ایک بیڈ پر چار سے پانچ مریض پڑے رہتے ہیں۔

(اے ملک)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات